10 اگست، 2026، 5:56 PM

رہبر انقلاب کے مشیر کا مہر نیوز کی قومی مفادات کے دفاع میں میڈیا کردار کو خراج تحسین

رہبر انقلاب کے مشیر کا مہر نیوز کی قومی مفادات کے دفاع میں میڈیا کردار کو خراج تحسین

رہبر انقلاب کے مشیر محمد مخبر نے ایک پیغام کے ذریعے خبر رساں ادارے مہر کی قومی مفادات کے دفاع کے سلسلے میں کاوشوں اور مؤثر میڈیا کردار کو سراہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر محمد مخبر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا شعور و آگہی کا مورچہ ہے جبکہ صحافی حقیقت کا نگہبان اور ایک قوم کے بیانیے کا محافظ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کا سامنا کر رہا ہے اور دشمن سیاسی و عسکری دباؤ کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر ابلاغی اور فکری جنگ بھی چھیڑے ہوئے ہے، میڈیا کی ذمہ داری غیر معمولی اہمیت اختیار کر جاتی ہے۔

ڈاکٹر محمد مخبر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ موجودہ حالات میں ذمہ دار میڈیا اور باعزم قلم، ایران اور اس کے قومی مفادات کے دفاع کا حصہ ہیں۔ یہ وہ محاذ ہے جہاں حقیقت تحریف کے مقابلے میں، امید مایوسی کے مقابلے میں اور ایک مضبوط ایران دشمن کی کمزور کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کی درست عکاسی، زمینی حقائق کی وضاحت، کمزوریوں پر ذمہ دارانہ تنقید اور عوامی اعتماد و یکجہتی کو فروغ دینا ایسی ذمہ داریاں ہیں جن کے لیے بصیرت، شجاعت اور دیانت دارانہ صحافت درکار ہے۔

محمد مخبر کے مطابق وہ میڈیا جو حساس تاریخی مواقع پر ایران کے مفادات اور حقیقت کو دشمن کے پروپیگنڈے پر غالب رکھتا ہے اور حقیقت پسندانہ و امید افزا بیانیے کے ذریعے مستقبل کا روشن منظر پیش کرتا ہے، ایک مضبوط، خودمختار اور مقتدر ایران کی تعمیر میں دیرپا کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے محمود صارمی کی شہادت کی برسی، شعبۂ صحافت و اطلاعات کے تمام شہداء کی یاد اور ایران کی عزت، آزادی اور سربلندی کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مہر نیوز اور اس کی انتظامیہ کی ذمہ دارانہ صحافتی خدمات، حقائق کی ترجمانی، امید افزائی اور قومی مفادات کے تحفظ کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

پیغام کے اختتام پر محمد مخبر نے دعا کی کہ ادارے کے ذمہ داران اور کارکنان حقیقت کے تحفظ، قومی امید کو مضبوط بنانے اور اسلامی ایران کی ترقی و سربلندی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے میں مزید کامیا ب ہوں۔

News ID 1940622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha